شراب فروشوں

ایس ایچ او تھانہ ساہی وال صاحب خان کی شراب فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی

ساہی وال/سرگودھا(نما ئند ہ عکس آن لائن)ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ساہی وال صاحب خان کی شراب فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی بدنام زمانہ شراب فروش کے قبضہ سے 1800 شراب برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ ساہی وال صاحب خان نے اپنی ٹیم رب نواز وغیر ہ پرمشتمل محلہ رانا ٹاﺅن میں بدنام زمانہ شراب دانیا ل مسیح کے اڈے پر بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر اس کے قبضہ سے 1800 بوتل شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا

ایس ایچ او تھانہ ساہی وال صاحب خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ بھر سے منشیات فروشوں ، شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں بلاتفریق کی جائیں گی معاشرے کے ان ناسوروں کو کیفر کردار تک پہنچانا میری اولین ترجیح ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں