ڈبلیو ایچ او

ایسٹرا زینیکاویکسین کا استعمال نہیں روکنا چاہیے، ڈبلیو ایچ او

نیویارک ( عکس آن لائن)عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کا استعمال روکنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایسٹرا زینیکا ویکسین کے استعمال کے بعد خون کی پھٹکیاں بننے کے کچھ واقعات پر کئی یورپی ممالک نے ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک دیا ہے۔ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے چار جولائی کو یوم آزادی کے ساتھ کورونا سے آزادی کا دن بھی منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی سے تمام بالغ افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کردی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صدارت کے سو دن میں سو ملین امریکیوں کی ویکسی نیشن کا ہدف صرف 60 روز میں پورا ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں