وزیر خارجہ

ایران کے موقف کو سمجھنے کی کوشش کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تہران دورے کے موقع پر ایران کے موقف کو سمجھنے کی کوشش کی جائے گی، ہمیں ایران میں طیارہ حادثے پر بہت افسوس ہے، بہت سے معصوم لوگ حادثے کا شکار بنے، ایران نے حادثاتی طور پر طیارہ گرانے کا اعتراف کیا،

اچھی بات ہے کہ کچھ بھی دنیا سے چھپایا نہیں۔اپنے خصوصی بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ایران جا رہے ہیں، ایران کے بعد سعودی عرب اور امریکا بھی جاوں گا اور پاکستان کا موقف پیش کروں گا، خطہ مزید کسی لڑائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، کشیدگی میں کمی کے لیے وزیر اعظم کی ہدایت پر تہران روانہ ہوں گا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے موقف کو سمجھنے کی کوشش کی جائے گی، امریکا کا دورہ بھی کروں گا، امریکی صدر ٹرمپ کے بیان سے امید کی کرن دکھائی دی ہے، عراقی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں