کوشش ناکام

ایران کی راکٹ سے سیٹلائٹ کو مدارمیں بھیجنے کی ایک اور کوشش ناکام

تہران(عکس آن لائن)ایران کی راکٹ کے ذریعے سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی ہے۔یہ ایران کے خلائی پروگرام کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔اس کے بارے میں امریکا کا دعویٰ ہے کہ ایران اس کے ذریعے اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کو ترقی دینا چاہتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران سے قریباً 230 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع صوبہ سمنان میں امام خمینی خلائی پورٹ سے اس سیٹلائٹ کوچھوڑا گیا تھا۔ایران کے سرکاری ٹی وی نے اطلاع دی کہ سمورگ ( فونیکس) راکٹ اپنی کم رفتار کی وجہ سے ظفر1مواصلاتی سیّارے کو مدار میں بھیجنے میں ناکام رہا ہے۔ایران نے 1979ءمیں برپاشدہ انقلاب کی سالگرہ تقریبات کے موقع پر اس سیارے کو خلا میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

واضح رہے کہ ایران ہر سال ان ہی دنوں میں معمول کے مطابق اپنی مسلح افواج کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کامیابیوں، اپنے خلائی پروگرام اور جوہری سرگرمیوں کے بارے میں اطلاعات فراہم کرتا رہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں