مرتضیٰ سولنگی

ایران کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی غیر معمولی واقعہ ہے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آبا د(عکس آن لائن)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی غیر معمولی واقعہ ہے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایران کی جانب سے خلاف ورزی پر ہماری طرف سے سنجیدہ رد عمل آئیگا، اس واقعہ پر رد عمل دینے کا وقت اور اس کی نوعیت متعلقہ لوگ ہی طے کریں گے۔

انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہر جماعت چاہتی ہے لیول پلیئنگ صرف اسے ہی ملے، مسلم لیگ (ن) کو سندھ اور پیپلز پارٹی کو پنجاب میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ہے، ایسی ہی شکایات عوامی نیشنل پارٹی، مولانا فضل الرحمن اور پاکستان تحریک انصاف کو بھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں