سرگئی لاروف

ایران کیخلاف اسلحہ کی پابندی میں توسیع کی کوششیں غیر قانونی ہیں، روسی وزیرخارجہ

ماسکو(عکس آن لائن) ایران کیخلاف اسلحہ کی پابندی کو غیر معینہ مدت تک بڑھانے کے لئے ہر طرح کی

کوششیں غیر قانونی ہیں۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے

دورے کے دوران ان کے ساتھ گفتگو کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل

نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف حقیقی معنوں میں اسلحہ کی پابندی عائد نہیں کی ہے۔انہوں نے مزید کہا

کہ موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس میں توسیع کرنے اور تنہا ہی اسلحہ کی غیر معینہ پابندی متعارف

کرانے کی کسی قسم کی کوششوں کی کوئی قانونی ، سیاسی یا اخلاقی بنیاد نہیں ہے۔روسی وزیر خارجہ نے کہا

کہ ہمارا موقف واضح ہے ہم ایسی کوششوں کیخلاف ہیں کیونکہ ہمیں ایسی کوششوں کے کامیاب ہونے کی

کوئی بنیاد نظر نہیں آتی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت ایران پر اسلحہ کی

پابندی اکتوبر 2020 میں ختم کردی جائے گی۔ تاہم امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل

کی ایران کو روایتی اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی کی تجدید کے ہر امکان پر غور کر رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں