ڈیوڈ کیمرون

ایران نے انتہائی بدنیتی پر مبنی کردار ادا کیا، برطانیہ

لندن(عکس آن لائن)برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے ان حملوں میں انتہائی بدنیتی پر مبنی کردار ادا کیا تو برطانیہ یمن میں حوثیوں کے خلاف دوبارہ کارروائی کے لیے تیار ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک مضمون میں کیمرون نے لکھا کہ “ہم نے ایک واضح پیغام بھیجا ہے کہ حوثیوں کے اقدامات ناقابل قبول ہیں اور ہم ان کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم ہمیشہ جہاز رانی کی آزادی کا دفاع کریں گے۔ سب سے بڑھ کر ہم اپنے الفاظ پر عمل کرنے کے لیے تیار ہوں گے”۔

برطانوی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ “سمندری راستوں کو کھلا رکھنا ایک اہم قومی ضرورت ہے۔ بحیرہ احمر میں کشیدگی سے برطانیہ اور دنیا میں بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ظاہر ہوتا ہے۔ڈیوڈ کیمرون نے زور دے کر کہا کہ ان فوجی کارروائیوں نے “حوثیوں کی صلاحیتوں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ حملے ضروری، متناسب اور جائز” ہیں اور غزہ کے تنازعے سے “مکمل طور پر الگ” ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں