ڈونلڈ ٹرمپ

ایران میں تین احتجاجیوں کو پھانسی افسوس ناک ہے،امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مظاہروں میں شرکت کی پاداش میں ایران میں

تین افراد کو پھانسی افسوسناک اور بدقسمتی ہے۔ اس طرح کی سزائیں پوری دنیا کے لیے افسوس کا باعث ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فارسی ٹویٹ میں اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرکہا ،

کہ ایران میں مظاہروں میں حصہ لینے پر تین افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔

انہیں کسی بھی وقت سزائے موت دینے کی توقع کی جارہی ہے۔ٹرمپ نے مزید لکھا ،

کہ ان تینوں افراد کی پھانسی دنیا کے لیے بدقسمتی کا پیغام ہے۔ ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں