واشنگٹن(عکس آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زور دیا ہے کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن کے ایجنٹ رابرٹ لیونسن کو واپس کیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے گزشتہ شب اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ بارہ سال سے ایران میں لاپتہ سابق ایجنٹ کو اگر رہا کر دیا جاتا ہے، تو یہ ایران کی جانب سے ایک مثبت قدم ہو گا۔ امریکی صدر کا یہ بیان ایرانی حکام کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں یہ عندیہ دیا گیا تھا کہ مارچ سن 2007 سے لاپتہ قرار دیے جانے والے ایجنٹ کا کیس اس وقت جاری ہے۔ تہران حکومت کے حکام نے اس بارے میں مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین۔ مالدیپ تعاون نے چھوٹے بڑے ممالک کے درمیان باہمی احترام کی مثال قائم کی ہے، چینی وزیرخارجہ
- سی ایم جی کے ” اسپرنگ فیسٹیول گالا2025″ کی دوسری ریہرسل کا انعقاد
- ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف “ہش منی ” کیس میں 34 الزامات درست ثابت لیکن انہیں غیر مشروط رہائی مل گئی
- کیلیفورنیا میں آگ قابو سے باہر ، ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم
- چین نے زبردست ترقی کرتے ہوئے اپنی ثقافت اور اقدار کو برقرار رکھا ہے، سا بق وزیر اعظم مصر