گوہر اعجاز

ایتھوپیا کے ساتھ تاجر برادری کے تعاون سے دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کی ضرورت ہے، گوہر اعجاز

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ایتھوپیا کے نئے سال کی تقریبات کے دوران پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تجارتی مواقع کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

منگل کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات پر زور دیتے ہوئے دعوت دینے پر سفیر جمال بیکر عبدا کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر گوہراعجاز نے ایتھوپیا کی تیز رفتار اقتصادی ترقی اور 16.5 ملین ڈالر کے موجودہ دو طرفہ تجارتی حجم پر روشنی ڈالی جس میں توسیع کی گنجائش ہے۔

انہوں نے متعدد افریقی ممالک میں نئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے دفاتر کے قیام کا اعلان کیا جس کا مقصد افریقی ممالک کے ساتھ اقتصادی روابط کو فروغ دینا ہے۔ وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے ایتھوپیا کے ساتھ تاجر برادری کے تعاون سے دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان میں زرعی شعبے کو بہتر بنانے کے اپنے عزم کا بھی ذکر کیا جو کہ ایتھوپیا کی معیشت کا 35 فیصد ہے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے توانائی کے متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایتھوپین سفیر نے ایک سال کے دوران ان کی اور ایتھوپین ایمبیسی کے لئے مہمان نوازی، فراخدلی اور خلوص پر پاکستان کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اپنے افتتاحی سال میں ایف ڈی آر ای ایمبیسی کے اہم اقدامات پر بھی روشنی ڈالی جس میں سفارتخانہ کا باضابطہ قیام، مارچ 2023 میں 75 پاکستانی تاجروں کے تاریخی تجارتی وفد کا ایتھوپیا کا دورہ، اعلیٰ اختیاراتی عہدیداروں کی آمد اور 50 افراد پر مشتمل تجارتی وفد شامل تھے۔ مئی 2023 میں پاکستان میں ایتھوپیا اور کراچی میں ایتھوپیا ایئر لائنز کے آپریشنز کا آغاز اور پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں معاہدوں پر دستخط شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں