نعمان علی

اہل خانہ نے نعمان علی کی کارکردگی کو ٹی وی پر دیکھا

کراچی (عکس آن لائن)کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کے اہلخانہ بھی ٹیسٹ میچ میں بیٹے کی کارکردگی کو ٹی وی پر لائیو دیکھتے رہے۔نعمان علی کے والد غلام رسول اور دیگر اہلخانہ نے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بیٹے کی شاندار کارکردگی کو ٹی وی پر لائیو دیکھا۔واضح رہے کہ نعمان علی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 2 اور دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ جس کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی و دیگر نے سوشل میڈیا پر نعمان علی کی خوب تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں