اگست میں

اگست میں مہنگائی میں اضافے کی سالانہ شرح10.49 فیصد رہی، ادارہ شماریات

اسلام آباد(عکس آن لائن ) اگست میں مہنگائی میں1.64 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مہنگائی میں اضافے کی سالانہ شرح10.49 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے اور نئے بیس ایئر کے مطابق اگست کے ماہ میں مہنگائی کی شرح1.64 فیصد اضافہ دیکھا کیا ہے ، ادارہ شماریات کے مطابق ماہ اگست میں شہری علاقوں میں ٹماٹر 37.47 فیصد، پیاز32.31فیصد دیگر سبزیاں12.84 فیصد مہنگی ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ ماہ انڈے 9.76 فیصد، آلو 6.21فیصد کوکنگ آئل 4.68 فیصد ،چینی3.78فیصد، دال مسور2.54فیصدمہنگی ہوئی ہیں، ادارہ شماریات کے مطابق پھل15.64فیصد اور ایل پی جی5.19فیصد سستی ہوئی ہے جبکہ ملک میں مہنگائی کی شرح سالانہ 10.49 فیصد رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں