سراج الحق

اگر عمران خان کو نااہل کرنا تھا تو ضمنی الیکشن کروا کر عوام کا وقت ،ملکی خزانہ کیوں لٹایا گیا’سراج الحق

لاہور (نمائندہ عکس) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ اپنی جگہ، مگر سوال یہ ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے کے لیے وفاقی حکومت کے ریفرنس کا انتظار کیوں کر رہا تھا،توشہ خانہ سے عمران خان کے علاوہ جن سابق حکمرانوں نے فائدہ اٹھایا ہے ان کے خلاف الیکشن کمیشن کو فیصلہ دینا چاہیے تھا۔انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کو نااہل کرنا تھا تو ضمنی الیکشن کروا کر عوام کا وقت اور ملکی خزانہ کیوں لٹایا گیا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے،موجودہ سیاسی بحران کا حل صرف اور صرف ڈائیلاگ ہے۔، سیاسی جماعتیں، سیاسی بصیرت اور رواداری کا مظاہرہ کریں۔سراج الحق نے کہا کہ ملک کو کسی غیر جمہوری عمل سے بچانے کے لیے قومی ڈائیلاگ کا آغاز ہونا چاہیے،ملک کی کشتی معاشی بدحالی، بداخلاقی اور کرپشن کے سمندر میں ہچکولے کھا رہی ہے۔ وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم اور بیڈگورننس مسائل کی جڑ ہیں، ظلم و جبر کے نتیجے میں اگر ایک شخص بھوکا سوتا ہے تو یہ نظام کا مسئلہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں