بارشوں نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

اکتوبر میں ہونے والی بارشوں نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

لاہور (عکس آن لائن ) لاہور ماحولیاتی تبدیلیوں کی زد میں آگیا۔اکتوبر میں ہونے والی بارشوں نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ چیف میٹرولوجسٹ محمد اسلم کے مطابق رواں سال اکتوبر میں ہونے والی موسلادھار بارشیں تیس سال قبل اکتوبر میں برسیں تھیں۔

اکتوبر کا مہینہ خشک ہوتا ہے۔

تاہم اس ماہ معمول سے زائد بارشیں برسیں ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں 30 سال قبل اکتوبر 1990 میں 120 ملی میٹربارش ہوئی ۔ تاہم رواں سال اکتوبر میں ہی اب تک 140میٹر بارش ہوئی ۔

جس کی ایک وجہ ماحولیاتی تبدیلیاں ہیں۔ دوسری جانب اسی بارش نے لاہور کی فضاوں سے اسموگ کی مکمل چھٹی کروا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں