فردوس عاشق اعوان

اپوزیشن کا اپنا ‘لونگ گواچ’ چکا، یہ لانگ مارچ کیا کریں گے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ پی ڈی ایم ٹولے کیلئے ڈرانا خواب ثابت ہوگا، اپوزیشن کا اپنا ‘لونگ گواچ’ چکا ہے، یہ لانگ مارچ کیا کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 26 مارچ ابھی دور ہے،

لانگ مارچ بھی استعفوں کی طرح ناکام ہی رہے گا، پی ڈی ایم کرپشن کے مگر مچھوں کا ٹولہ ہے، عوام کرپشن میں لت پت چوروں اور لٹیروں کو پہچان چکے ہیں، جعلی راجکماری، شہزادے اور مولانا ایک دوسرے کو زیادہ دیر فریب نہیں دے سکیں گے، پی ڈی ایم تاش کے پتوں کی طرح جلد بکھر جائے گی، وزیراعظم عمران خان کی شفاف سیاست کے سامنے اس ٹولے کی منفی سیاست کا حشر نشر ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں