بائیکاٹ کا اعلان

اپوزیشن نے بائیکاٹ کا اعلان کر کے بزدلی اور غیر جمہوری اقدار کو فروغ دیا ‘ صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان

لاہور(عکس آن لائن)صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ”جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا”کی عملی تصویر ہیں،وزیراعظم عمران خان نے مشکل وقت میں اپنی ذات سے بالاتر ہو کر غیر معمولی فیصلہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں عوامی خدمت اور نظام کی تبدیلی کے لیے آئی۔ اپوزیشن متحد ہے تو پارلیمانی میدان میں جمہوری طریقے سے پنجہ آزمائی کرے۔ اپوزیشن نے بائیکاٹ کا اعلان کر کے بزدلی اور غیر جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں