شاہ محمود قریشی

اپوزیشن سے تصادم کے حق میں نہیں ہیں،جلسہ ملتوی کرنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن سے تصادم کے حق میں نہیں ہیں،جلسہ ملتوی کرنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں،اپوزیشن قیادت بڑے پن کا مظاہرہ کرے اورانتظامیہ کو بھی صبرکا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلاموفوبیا پرپاکستان کے موقف کوتائید ملی، بھارت نے کوشش کی کہ مسئلہ کشمیرکو نہ اٹھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے تصادم کے حق میں نہیں ہوں، جلسہ ملتوی کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، اپوزیشن قیادت بڑے پن کا مظاہرہ کرے اورانتظامیہ کو بھی صبرکا مظاہرہ کرنا چاہیے۔شاہ محمود نے کہا کہ اگر اپوزیشن جلسے ملتوی کرے تو اس کی شان میں کمی نہیں آئے گی، جماعت اسلامی نے اپنے جلسوں کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے، ہم ان کے شکرگزار ہیں ، اسد عمرنے سکھر میں ایک نشست کی اس کو جلسہ نہیں کہہ سکتے، اس میں 300 سے کم لوگ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں