مسرت جمشید چیمہ

اپوزیشن ذاتی مفادات کوپیش نظر رکھتے ہوئے ”ڈیلی ویجز ”سیاست کر رہی ہے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(عکس آن لائن)تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو عوام کے مسائل سے قطعاً کوئی سروکار نہیں اور صرف اپنے ذاتی مفادات کوپیش نظر رکھتے ہوئے ”ڈیلی ویجز ”کی طرز پر سیاست کر رہی ہے ،تین سالوں سے اپوزیشن کی سیاست حالت نزاع میں ہے اور یہ خوشی کے لئے ترسے ہوئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کی باگ ڈورسنبھالنے کے بعد جس طرح پہاڑ جیسے چیلنجز کا نہ صرف سامناکیا بلکہ کامیابی سے نبرد آزمابھی ہوئے اس کی پوری دنیا معترف ہے ۔ سابقہ حکومت کے نام نہاد تجربہ کار جانتے ہیں کہ وہ معیشت کو تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیل کر گئے تھے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عزم سے نہ صرف معیشت کواندھیروں سے باہر نکالا بلکہ درست پالیسیوں اور فیصلوںکے ذریعے درست سمت میں گامزن کیا ۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی عالمی رجحان ہے اور اپوزیشن جھوٹاپراپیگنڈاکر کے عوام کی آنکھوںمیں دھول نہیں جھونک سکتی بلکہ ذاتی مفادات کی سیاست کرنے کی وجہ سے ان کے اپنے چہرے بے نقاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست کی کوئی سمت اورمنزل نہیں اور یہ جس گلی میں داخل ہو چکے ہیں وہ بند ہیں جس کی وجہ سے انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں