فواد خان

اپنے اوپر صرف معیاری کام کرنے والے ادا کار کی چھاپ لگوانا چاہتا ہوں ‘ فواد خان

لاہور ( عکس آن لا ئن) خوبرو اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ اپنی ثقافت سے بے حد لگائو ہے اور یقینا ہماری فلموں میں بھی اس کی واضح جھلک نظر آنی چاہیے ،وحید مراد ، ندیم بیگ اور محمد علی سمیت دیگر لیجنڈ اداکاروں نے کبھی فلموں میں بولڈ کردار ادا نہیں کیا اورہمیشہ اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی ثقافت اور حدود کا بھی اچھی طرح پتہ ہے میں اپنے اوپر صرف معیاری کام کرنے والے ادا کار کی چھاپ لگوانا چاہتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلسل فلمیں کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا بلکہ سال میں صرف تین چار فلموں میں ہی کام کرنا چاہوں گا تاکہ اچھے انداز میں اپنے کردار کو نبھا سکوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں