عالیہ بھٹ

اپنی فلموں کی کامیابی کیلئے خود کافی ہوں: عالیہ بھٹ

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہاہے کہ فلموں میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے انہیں کسی سپر اسٹار کی ضرورت نہیں بلکہ اپنی فلموں کی کامیابی کیلئے وہ خود کافی ہیں۔اپنی پہلی ہی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ عالیہ بھٹ اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں،

اس کے علاوہ عالیہ بالی ووڈ کے کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کر چکی ہیں جن میں شاہ رخ خان کا نام سر فہرست ہے، لیکن لگتا ہے کم عمری میں ملنے والی بے پناہ شہرت نے عالیہ کو مغرور بنا دیا ہے جب ہی تو انہوں نے بیان دیا ہے کہ انہیں اپنی فلموں کی کامیابی کیلئے اب مزید کسی سپر اسٹار کی ضرورت نہیں بلکہ ان کا نام ہی کافی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں