ملکی برآمدات

اپریل کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران ملکی برآمدات میں 433ملین ڈالر اضافہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)اپریل کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران ملکی برآمدات میں 433ملین ڈالر اضافہ ہوا ہے۔ اداہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادو شمار کے مطابق مئی 2020ء کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 957ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح اپریل کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران برآمدات میں 433ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق مئی 2019ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران برآمدات میں 33.6فیصد کی کمی سے برآدمات کا حجم 2.09ارب ڈالر کے مقابلہ میں 1.39ارب ڈالر تک کم ہوگیا تاہم اپریل کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران برآمدات میں اضافہ سے اقتصادی بحالی کی عکاسی ہوئی ہے اور توقع ہے کہ آنے والے مہینوں کے دوران قومی برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں