اوکاڑہ

اوکاڑہ: ہر مظلوم بے بس کی مدد ظلم کے نظام کے خلاف اللہ کے نظام کو قائم کرنا ہمارا مشن ہے،ڈاکٹر بابر رشید

اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن) امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ ڈاکٹر بابر رشید نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا پیغام ہے کہ اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کی جدوجہد اور ہر مظلوم بے بس کی مدد ظلم کے نظام کے خلاف اللہ کے نظام کو قائم کرنا ہمارا مشن ہے اس کے لئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تب ہی تمام پریشانیاں ختم ہوں گی جب اسلام کی بہار آئے گی قرآن کا نظام آئے گا تو دنیا میں امن قائم ہو گا آخرت میں کامیابی نصیب ہو گی،

پچھلے دنوں پی پی 190 اوکاڑہ کے مرکزی قصبہ صدرگوگیرہ میں جو افسوس ناک واقعہ پیش آیا اور طوفانی بارش سے چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے 8 افراد وفات پا گئے تھے امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ ڈاکٹر بابر رشید وفد کے ساتھ جس میں رب نوازثاقب کھرل ایڈووکیٹ رائے مظہر اقبال محمد یونس رحمانی نیاز احمد شامل تھے فاتحہ خوانی کے لئے متاثرہ خاندانوں کے پاس پہنچے تعزیت کرنے کے بعد گفتگو کے دوران ڈاکٹر بابررشید نے بطور امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی اور ان کی مدد کی اسی سلسلہ میں آج متاثرہ خاندانوں کے لواحقین ضلعی دفتر جماعت اسلامی مرکزالفردوس ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر بابررشید اور زونل امیر پی پی 190 رب نوازثاقب کھرل ایڈووکیٹ زونل قیم محمد یونس رحمانی کے پاس آئے اور معاونت کے لئے امیر ضلع اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور متاثرہ خاندان کے وفد نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں جب کوئی راہ نظر نہیں آ رہی تھی ڈاکٹر بابر رشید اور ان کی ٹیم نے ہماری رہنمائی فرمائی اور بھرپور ساتھ دیا اس کے بعد دوران گفتگو ضلعی آخر پر امیر ضلع ڈاکٹر بابررشید نے مرحومین کے لئے دعا مغفرت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں