اوکاڑہ

اوکاڑہ کے علاقہ دیپالپور اور حجرہ شاہ مقیم میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن )اوکاڑہ کے علاقہ دیپالپور اور حجرہ شاہ مقیم میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن اور ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال نے شرکت کی اور عوامی مسائل سنے اس موقع پر شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقہ دیپالپور اور حجرہ شاہ مقیم میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر شہریوں کو انکے گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ اور آر پی او ساہیوال طارق عباس قریشی نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ خصوصی شرکت کی اس موقع پر شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئے کمشنر نادر چٹھہ اور آر پی او ساہیوال طارق عباس قریشی کی جانب سے شہریوں کی شکایات کو فوری حل کرنے کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے

انکا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری حل ترجیحات ہیں اس حوالے سے کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی کسان بورڈ پاکستان کی شکایات پر جعلی کھاد بیج فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایات جاری کی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر عقیق اور ڈی پی او فیصل شہزاد بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں