اوکاڑہ (نمائندہ عکس آن لائن) میونسپل کارپوریشن 3ماہ سے مسلسل بند سیوریج سسٹم کی بحالی میں مکمل طورپر ناکام ،جنوبی اوکاڑہ کی متعددبستیاں،محلے،گلیاں سیوریج کے گندے پانی سے بھر چکی ہیں،مکینوں کاگذرنامحال مکین گھروں میں مقید ہوکررہ گئے ،بچوں ،بوڑھوں اور خواتین کوشدید مشکلات کاسامنا بدبواور تعفن عوامی حلقوں اور میڈیا نے عوام کودرپیش مشکلات سے متعدد بار اعلیٰ حکام کی توجہ سیوریج سسٹم کے ناکارہ ہونے کی طرف مبذول کرائی مگر سب کچھ ناکام دکھائی دے رہاہے ،
تفصیلات کے مطابق جنوبی اوکاڑہ کے محلے اور بستیاں گذشتہ 3ماہ سے زائد عرصے سے سیوریج سسٹم کے ناکارہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات میں گھرچکے ہیں گلیوں ،سٹرکوں پر سیوریج کاگندہ پانی تالاب کے منظر پیش کررہے ہیں سیوریج سسٹم کے ناکارہ ہونے سے سب سے زیادہ متاثررحمان کالونی ،اللہ داد کالونی کی لاکھوں آبادی شدید مشکلات کاشکار ہوچکی ہیں تعفن اوربدبودار فضاءمیں سانس سے رہائشی متعدد موذی امراض میں مبتلا ہونے لگ گئے ہیں گلیوں ،محلوں سے گذرناتک محال ہوچکاہے، رحمان کالونی اوراللہ داد کالونی کے مکینوں نے سیوریج سسٹم کی بندش سے پیداہونے والی مشکلات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عامر عتیق اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نوید احمد خان کو گذارشات پیش کیں میڈیا کے ذریعے بھی اپنی مشکلات کواجاگر کیامگر کیا مجال ہے جوکسی اعلیٰ افسران نے عوامی مشکلات کی شنوائی کی ہوعوامی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ سیوریج سسٹم کوجلداز جلد بحال کیاجائے بدیگر صورت عوام ڈپٹی کمشنر آفس اورمیونسپل کارپوریشن کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائینگے۔