چوہدری سلیم صادق

اوکاڑہ:مخلوقِ خدا کی خدمت کیلئے خود کو ہر لمحہ حاضر خدمت رکھنا ہے، چوہدری سلیم صادق

اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن)چوہدری سلیم صادق صدر سٹی کارپوریشن تحریک انصاف ڈسٹرکٹ اوکاڑہ نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہر کے مستقبل کو سنوارنا ہے اور مخلوقِ خدا کی خدمت کیلئے خود کو ہر لمحہ حاضر خدمت رکھنا ہے، اب اوکاڑہ شہر کی تعمیروترقی کا چار چاند لگادیئے جائیں گے اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،تحریک انصاف کی پالیسیو ں سے عملی خد مت کی سیا ست کو فر وغ حا صل ہو رہاہے حکومت تصو ر پاکستا ن کے وژ ن پر چلتے ہو ئے عو امی خد مت کے سا تھ سا تھ استحکا م پاکستا ن کی جدوجہد کر رہی ہیں

اِ ن خیالات کا اظہا ر انہوں نے ینگ سٹار کرکٹ کلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا، رہنما تحریک انصاف عبدالحمید جج، سیکرٹری انفارمیشن آصف گجر و دیگر نے بھی خطاب کیا، چوہدری سلیم صادق نے کہا کہ پاکستا ن کو مضبو ط اور تر قی یا فتہ ملک بنا نا ہے تو اپنی سو چ اور فکر میں تبد یلی لا نا ہو گا،

مفا ہمت اور بھا ئی چا ر ے کی فضا ءکو فروغ دے کر فا صلے کم کئے جا سکتے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے جو میگا پر اجیکٹ شر وع کیے ہوئے ہے مستقبل قر یب میں ملک و قو م کو اِس ثمرات ملنا شر وع ہو جا ئینگے انہو ں نے کہا کہ عو ا می مسا ئل حل کر نے کے لئے تما م و سا ئل بر وئے کا ر لا ئیں گے عوا م سے کئے گئے وعد وں کو پورا کر نا اپنا مشن بنا لیا ہے عو ام سے جڑے رشتے کو اِسی صو ر ت مضبو ط کر وں گا

اپنا تبصرہ بھیجیں