محکمہ خوراک

اوکاڑہ:محکمہ خوراک اور پاسکو کے ضلعی افسران اور عملہ محنت اور لگن سے کام کریں،ڈپٹی کمشنر

اوکاڑہ (نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ ضلع میں گندم خریداری کے ہدف کے حصول کے لئے محکمہ خوراک اور پاسکو کے ضلعی افسران اور عملہ محنت اور لگن سے کام کریں گندم خریداری کے سلسلہ میں کوئی غفلت ،لاپرواہی اور تساہل پسندی سے کام نہ لیا جائے جن خریداری سنٹروں پر مقررہ ہدف سے کم گندم خرید کی گئی ہے وہاں بھر پور توجہ دی جائے

ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے ضلع میں گندم خریداری مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر اوکاڑہ محمد فیصل شریف نے بتایا کہ ضلع میں 18 لاکھ بوری گندم کی خریداری کا ہدف ہے جس میں سے 10 لاکھ 80 ہزار بوری گند م خرید کی جا چکی ہے جبکہ تحصیل دیپالپور اور تحصیل رینالہ خورد کے پندرہ خرداری سنٹروں پر گندم خریداری کا عمل جاری ہے اجلاس کو بتایا گیا کہ تحصیل اوکاڑہ میں پاسکو گندم خرید کر رہی ہے اور مقررہ ہدف کے حصول کے لئے دن رات کوشش کی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ گندم خریداری مہم کی کامیابی کے لئے پاسکو اور محکمہ خوراک کا عملہ محنت کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں