سرکاری ملازمین

اوکاڑہ:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کیا جائے،حاجی محمد ارشاد چوہدری

اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن) مرکزی صدر ایپکا پاکستان حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کیا جائے، حکومت اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے مطالبات منظور کرے، حضرت عمر فاروق کا دور واپس لاﺅ اور تنخواہ ایک تولہ سونا کے برابر کرو، ملازمین کی تنخواہ میں مہنگا ئی کے تنا سب سے 200فیصد اضا فہ کیا جا ئے، تمام کنٹر یکٹ وڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جا ئے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلام اصغر عابد ضلعی جنرل سیکرٹری ایپکا اوکاڑہ کے ہمراہ اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ریاض عابد، عبدالحمید شاد، حاجی محمد اسلم تنویر شاہ ،سید ساجد حسین شاہ ، ملک محمد امیر کھوکھر ، شیخ سہیل ندیم ، فیاض الحق نظامی ، محمد ارشد ثاقب چوہدری ، حاجی محمد اکمل ، شاہد اقبال قادری ، طاہر احمد چوہدری ، فلک شیر ، محمد معظم ، ریاض احمد جٹ ، رانا محمد جمیل ، رانا لقمان خان ، محمد سعید ، شمشاد علی شہزاد ، ، سید ساجد حسین شاہ ، شفقت رسول قمر ، نقیب احمد گجر ، سردار نذیر احمد ڈوگر ، نعیم چشتی ، طلعت مشتاق ، تحصیل دیپالپور رینالہ خورد تحصیل اوکاڑہ تینوں تحصیلوں کے ضلعی عہدے داران و ممبران و سینئر رہنماﺅں ایپکا ضلع اوکاڑہ موجود تھے، حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے ایپکا کے مطالبات منظور نہ کیے تو ڈی چوک اسلام آباد میں لاکھوں ملازمین احتجاجی دھرنا دینگے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں