اوکاڑہ

اوکاڑہ:دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کرنے والے صرف موجودہ حکومت کا قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں،محترمہ ناہید نیاز وٹو

اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن ) محترمہ ناہید نیاز وٹو ڈپٹی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین تحریک انصاف پنجاب نے کہا ہے کہ دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کرنے والے صرف موجودہ حکومت کا قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں ان کے بلا جواز احتجا ج اور دھرنوں کی سیاست سے ملک کی با شعور عوام عاجز آ چکی ہے،

موجودہ حکومت کا فوکس صرف عوامی مسائل کا حل ہے جس پردن رات کام کیا جا رہا ہے، موجودہ حکومت آئینی حکومت ہے اس کو ڈی ریل کرنے والے عناصر کے عزائم کسی صورت پورے نہیں ہو ں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور ان کے حواری جتنے چاہیں ڈھونگ ڈرامے رچا لیں جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پورا کرے گی عوامی طاقت کے بل بوتے پر بننے والی جمہوری حکومت کے اقتدار پر شب خون مارنے والوں کو ماسوائے ناکامی کے کچھ حاصل ہونے والا نہ ہے سمجھ سے بالاتر ہے

انہوں نے کہا کہ قوم کو یہ کہہ کر گمراہ کیا جا رہا ہے کہ مہنگائی موجودہ حکومت ختم نہیں کر پائے گی انہوں نے کہا کہ دعوے سے کہتے ہیں کہ جس جنگی طرح بنیادوں پر مہنگائی کے خاتمہ کے لیے کام کیا جا رہا ہے انشاللہ جمہوری حکومت کے اقتدار کی آئینی مدت کے پورا ہونے سے قبل اس بحران پر مکمل قابو پالیا جائے گا اور قوم کے سامنے سر خرو ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں