حکومت پر حملے

اوکاڑہ:حکومت پر حملے کرنے کی بجائے اپوزیشن کو اپنا حساب دینا پڑے گا،چوہدری سلیم صادق

اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن)چوہدری سلیم صادق صدر پی ٹی آئی سٹی کارپوریشن ڈسٹرکٹ اوکاڑہ نے کہا ہے کہ حکومت پر حملے کرنے کی بجائے اپوزیشن کو اپنا حساب دینا پڑے گا ماضی میں عوام کی بجائے مخصوص طبقہ فائدے اٹھاتا رہا، نئے پاکستان میں اس کی اجازت نہیں ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت پر اعتماد کرتے ہوئے اپوزیشن کے بیانیہ کو زمین بوس کردیا عوام کو گمراہ کرنے والے اپنی کرپشن زدہ اداوں پر غور کریں آپ کو صرف کرپشن کا پیسہ بچانے کی فکر ہے حکومت کورونا کے باعث عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے کورونا کے خلاف جنگ جیتنے میں عوام اور علمائے کرام حکومت کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ ہم اجتماعی طور پر حفاظتی تدابیر پر عمل کرکے اس جنگ میں کامیابی حاصل کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں