ڈکیتی کی وارداتیں

اوکاڑہ، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری نقدی اور موبائل سے محروم

اوکاڑہ(عکس آن لائن) تھانہ ستگھرہ اورراوی کی حدود میں ڈکیتی کی دووارداتیں، تین مسلح ڈاکوؤں نے ہزاروں روپے نقدی اورچار موبائل فونز چھین لیے۔ دربار محمد غوث عرف بابا بالا پیر کے قریب تین مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے ڈکیتی کی دومختلف وارداتوں میں محبوب علی ساجد علی اور مدد علی سے گن پوائنٹ پر مجموعی طور پر 32ہزارروپیے نقدی اور چار موبائل فونز چھین لیے اور فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی ایک واردات تھانی راوی جبکہ دوسری تھانہ ستگھرہ کی حدود میں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں