منشیات فروش گرفتار

اوکاڑہ، پولیس کارروائی، تین منشیات فروش گرفتار

اوکاڑہ۔ (عکس آن لائن) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی ہدایات کے مطابق جرائم پیشہ افرادکے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ بصیرپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

ایک چالو بھٹی اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ ملزم محمد اشفاق احمد اپنے احاطہ مویشیاں میں چالو بھٹی سے شراب کشید کررہا تھا جس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 30لیٹر شراب قبضہ پولیس میں لے لی گئی جبکہ عثمان اور محمد فیصل سے 1250گرام چرس برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کر لیے۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں