اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی کے میٹرک، ایف اے کے امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے

اسلام آباد(عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2022ءکے میٹرک ، ایف اے، ایف ایس سی اور آئی کام پروگراموں کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ یکم مارچ سے شروع ہوں گے جو 3۔اپریل تک جاری رہیں گے۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جبکہ رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس اکاﺅنٹ پراپ لوڈ کردی گئی ہیں۔رول نمبر سلپس طلبہ کے دئیے گئے پتوں پر بذریعہ ڈاک بھی ارسال کی جارہی ہیں۔ متعلقہ طلباءو طالبات کو بذریعہ موبائیل ایس ایم ایس بھی امتحانات کی اطلاع دی جارہی ہے۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمودنے طلبہ کورہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر امتحانی سہولت فراہم کی ہدایات دی تھی جس کی بنیاد پر ملک بھر میں کم و بیش 850امتحانی مراکز قائم کئے جارہے ہیںجن میں طلبہ کے لئے بنیادی سہولتوں کا خیال رکھا جائے گا۔امتحانات میں نقل کے رجحان کے خاتمہ کے لئے بھی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو امتحانی مراکز کے سرپرائز وزٹ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں