علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی کی اسائنمنٹس جع کرانے کی آج آخری دن ہے

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے بی اے، بی ایس، بی ایڈ، پی جی ڈی، ایم اے، ایم ایس سی اور ایم ایڈ پروگراموں کے اسائنمنٹس جع کرانے کا آجبدھ 13 مئی آخری دن ہے۔

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے طلباء کی سہولت کیلئے اِن پروگرامز کی اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخ میں 13 مئی تک توسیع دی تھی۔ قبل ازیں اسائنمنٹس جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اپریل تھی۔ طلباء کی سہولت کیلئے انہوں نے سمسٹر بہار 2020ء میں پیش کئے گئے ایم اے/ ایم ایس سی/ ایم ایڈ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، بی ای / بی بی اے/ بی ایڈ/ اے ڈی اور بی اے (ایسوسی ایٹ ڈگری) کے داخلوں کی تاریخ میں بھی5 جون تک توسیع دی تھی اور جو طلباء داخلہ فیس یکمشت جمع نہیں کرا سکتے ہیں ان کو داخلہ فیس 2 مساوی اقساط میں جمع کرانے کی اضافی سہولت فراہم کر چکے ہیں۔

تمام علاقائی ناظمین کو ٹیوٹرز سے پنچ شدہ نتائج حاصل کرکے یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کو 20 مئی سے قبل ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں