نتائج کا اعلان

اوپن یونیورسٹی نے میٹرک پروگرام کے نتائج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ء کے میٹرک پروگرام کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ، نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے گئے ہیں۔ رزلٹ کارڈز طلبہ کو بذریعہ ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق ایف اے پروگرام کے نتائج کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2021ءمیں پیش کئے گئے بی اے )ایسوسی ایٹ ڈگری(پروگرامز کے داخلوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرلیا ہے ، طلبہ اپنے داخلے کی تصدیق یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ایڈمشن انکوائری باکس کے ذیل میں ایڈمیشن کنفرمیشن لنک سے کرسکتے ہیں۔

اسی طرح اعتراض شدہ اور نامکمل داخلہ فارمز کی تفصیلات ایڈمشن انکوائری کے باکس کے ذیل میں ‘ایڈمیشن آبجکشن’ لنک سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔داخلہ فارم پر آبجکشن کی صورت میں طلبہ کو جلد از جلد اعتراضات دور کرنے ہونگے تاکہ اُن کا داخلہ ممکن ہوسکے ، اعتراضات ختم نہ کرانے کی صورت میں طلبہ کا سمسٹر ضائع ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری طلبہ کے سر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں