اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کوپرویژنل اسناد ارسال کردئیے

اسلام آباد(عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار2019ءمیں میٹرک ایف اے اور بی اے پروگرامز مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کو پرویژنل اسناد)کمپلیٹرز( اُن کے ایڈریسسز پر بذریعہ رجسٹری ڈاک ارسال کردئیے۔طلبہ کی سہولت کے لئے تمام طلبہ کے کمپلیٹرز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کے مطابق ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈڈ سرٹیفیکیٹ)کمپلیٹرز( اگلے پروگرام میں داخلے کے لئے قابل قبول ہوں گے۔

سمسٹر بہار 2020ءکے داخلے جاری ہیں میٹرک ایف اے چھ ماہ دورانیہ کے سرٹیفیکیٹ اور اوپن ٹیک کورسسز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 21۔فروری جبکہ پی ایچ ڈی ایم ایس /ایم فل ایم ایس سی اور بی ایس)فیس ٹو فیس(پروگرامز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 14۔فروری مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں