علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی نے ایس او پیز پر عمل درآمدکو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی

یونیورسٹی کے احاطے میں ماسک پہننا اور فاصلہ برقرار رکھنا لازمی قرار

اسلام آباد (عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ و طالبات‘ ٹیوٹرز اور دیگر حضرات کو ہدایت کی ہے کہ کوڈ۔19 کی وبا کے دوران وفاقی حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پرسختی سے عمل درآمد کریں۔

طلبہ اپنے داخلہ فارم و دیگر درخواستیں بذریعہ پوسٹ آفس ارسال کریں یا آن لائن http://online.aiou.edu.pk اپلائی کریں اور فیس کراس چیک کی صورت میں بھی جمع کرواسکتے ہیں تاہم انتہائی ناگزیر ضرورت کے پیش نظر ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے یونیورسٹی مین کیمپس بلاک نمبر 25 )مین گیٹ کے نذدیک( اور علاقائی دفاتر میں قائم کردہ ’’ہیلپ ڈسک‘‘ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کرنل )ر( عرفان صادق کے مطابق یونیورسٹی کے احاطے میں ماسک پہننا اور فاصلہ برقرار رکھنے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

بغیر ماسک پہنے کسی کو یونیورسٹی اندر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی کے داخلی راستوں پرہر ملازم‘ آفسر‘ٗ طلبہ و طالبات کا ٹمپریچر چیک کیا جاتا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایات کی روشنی میں سکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں‘ رہاشی کالونی میں مقیم یونیورسٹی ملازمین اور ان کے بچوں کو کورونا وبا سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔کالونی میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں