اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی میں’ ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن’ کے موضوع پر عالمی کانفرنس 18فروری کو منعقد ہوگی

اسلام آبا د(عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو معاشرے کے لئے کارآمد تحقیق کی جانب راغب کرنے اور تعلیم میں جدید رجحانات کی آگہی کے لئے “ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن”کے موضوع پر2۔روزہ پانچویں عالمی کانفرنس منعقد کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہے یہ کانفرنس 18اور 19فروری کو منعقد کی جائے گی۔

ملکی و غیر ملکی نامور ماہرین تعلیم ریسرچ اینڈ ایجوکیشنل پریکٹسسز پر مقالات پیشکریں گے۔یہ کانفرنس سکالرزکے لئے ملکی و غیر ملکی نامور محققین اور ماہرین تعلیم کے تجربات اور مشاہدات سے سیکھنے اور اپنی تحقیقی کام کو نمائش کرانے کا بہترین موقع ہے۔

یونیورسٹی نے اِس موضوع پر پہلی چار کانفرنسسز’ تعلیم کے معاشرتی اثرات’کے تھیم کے تحت منعقد کی تھی جبکہ اِس بار یہ کانفرنس “تعلیم میںوابستگی اور معیار ” کے نقطہ نظرسے منعقد کی جارہی ہے جس سے ایک طرف ملک میں معیاری تعلیم کو فروغ ملے گا تو دوسری جانب سسٹینیبل ڈیولپمنٹ گول4کے مقاصد کے حصول کے نئے راستے دریافت ہوں گے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم تعلیم کے معیار میں اضافہ کے لئے تسلسل سے اقدامات کررہے ہیں یہ کانفرنس بھی اِس سلسلے کی کڑی ہے۔کانفرنس انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے کہا کہ نئی نسل کو تحقیق و تخلیق کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس طلبہ کے لئے تعلیم و تحقیق میں موجودہ طریقوں اور نئے رجحانات سے آگاہی حاصل کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

کانفرنس کے دیگر مقاصد میں تعلیمی شعبے میں ایکسیلنس کے حصول کے لئے پالیسی مرتب کرنا تعلیم میں جدید رجحانات اجاگر کرنا اور تعلیم کے ذریعے ترقی کی نئی منزلوں کی شناخت کرانا شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں