اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی میں دوروزہ کتاب میلہ کل منگل سے شروع ہوگا

اسلام آباد(عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے بلاک نمبر 9۔کے ساتھ ملحقہ لان دو۔

روزہ کتاب میلہ کل( منگل کو)کو شروع ہوگا۔لائبریرین شاہ فرخ کے مطابق اِس میلے کا بنیادی مقصد نئی نسل کو کتابیں پڑھنے کی طرف راغب کرنا اور علم دوست معاشرے کا قیام ہے۔ اِس تعلیمی میلے میں ملک کے 21۔بڑے بک سیلرز اور4پبلشرز کتابوں کے سٹالز لگائیں گے اور کتب رعایتی قیمت پر فروخت کریں گے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم صبح 10۔بجے میلے کا افتتاح کریں گے۔میلے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے شاہ فرخ نے کہا ہے کہ میلے میں انٹری فری ہوگی اور میلے میں آنے والے مہمانوں کو ویلکم کیا جائے گا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جڑواں شہر )راولپنڈی/اسلام آباد(کے طلبہ والدین کے ساتھ میلے میں شرکت کریں گے۔

افتتاح کے موقع پر یونیورسٹی کے ڈینز انتظامی اور تدریسی شعبوں کے صدور سینئر اساتذہ آفیسرز اور کارکن شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں