علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی میں اوورسیز پاکستانیز کے لئے تعلیمی پروگرامزمیں داخلوں کا آغاز

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سعودی عرب ٗ متحدہ عرب امارات ٗ کویت ٗ بحرین ٗ عمان اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ)میٹرک( ٗہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ)ایف اے جنرل(اور آئی کام پروگرامز میں داخلوں کا آغاز کردیا ہے ٗ بیرون ملک مقیم پاکستانی داخلہ فارم اور پراسپکٹس ویب سائٹ https://aiou.edu.pk/overseasdel.asp سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق تعلیمی اسناد کی تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں ٗ شناختی کارڈ ٗ پاسپورٹ ٗ ویزا ٗ اقامہ کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کرنا لازمی ہے۔داخلے کے خواہمشند افراد کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ داخلہ فارم کے ساتھ اپنی تازہ ترین تصویر چسپاں کریں ٗ تصویر کے بغیر داخلہ فارم قابل قبول نہیں ہوگا۔داخلہ فیس اور فارم جمع کرانے کا طریقہ کار پراسپکٹس میں درج ہے۔

اوپن یونیورسٹی ملک کی واحد جامعہ ہے جو کئی سال سے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو تعلیمی سہولتیں فراہم کررہی ہے۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اِن ممالک میں مقیم پاکستانی اوپن یونیورسٹی کی اِس سہولت سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گے ۔

داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسسز )اوورسیز سیکشن(ٗ بلاک نمبر 2۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ٗ سیکٹر H-8ٗاسلام آباد سے براہ راست یا فون نمبرز +92519057165, +92519250175پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
zmr/skr/ifa/mrb 1447

اپنا تبصرہ بھیجیں