علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی‘ تمام پوسٹ گریجوئیٹ ورکشاپس بذریعہ جدید ٹیکنالوجی منعقد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےCOVID-19کی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں سمسٹر بہار 2020ء کی پوسٹ گریجویٹ سطح کے تعلیمی پروگرامز کی ورکشاپس بذریعہ جدید ٹیکنالوجی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ٗ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے طلبہ کو Asggu LMS Portalکے ذریعے کورسسز کی ورکشاپس میں شریک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ٗ اِن پروگرامز کے طلبہ و طالبات کو اپنی ہوم اسائنمنٹس)مشقیں(بھی آگہی پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے یونیورسٹی کی طرف سے لرننگ مینجمنٹ سسٹم(LMS)کو فعال بنادیا گیا ہے ٗ طلبہ کو پورٹل پر لاگ اِن(Log in) کی معلومات بذریعہ موبائیل ایس ایم ایس فراہم کی جارہی ہیں۔طلبہ کی سہولت کے لئے LMSمعلوماتی وڈیو یو بھی ویب سائٹ پر دستیاب کردی گئی ہے۔آن لائن ورکشاپس منعقد کرنے کا فیصلہ حکومتی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے مطابق ہے۔

اِن ورکشاپس میں یونیورسٹی مین کیمپس سے اساتذہ کرام ملک بھر میں پھیلے ہوئے طلبہ و طالبات سے براہ راست مخاطب ہوکر اپنے تدریسی فرائض انجام دیں گے۔دور دراز کے طلبہ و طالبات کی ورکشاپس روایتی طریقے سے منعقد ہوں گے۔علاوہ ازیں وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے وژن اور حکمت عملی کے تحت یونیورسٹی اپنے مجموعی نظام جو داخلے ٗ امتحانات انتظامی ٗ فنانس اور تعلیمی سرگرمیوں پر مشتمل ہے کی ڈیجٹلائزیشن میں مصروف عمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں