انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی

اولمپک سرمائی کھیلوں میں چینی عوام کی دلچسپی بہت بڑھ گئی ہے، انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی

بیجنگ (انٹرنیشنل نیوز) انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے صد ر تھامس باخ نے کہا ہے کہ اولمپک سرمائی کھیلوں میں چینی عوام کی دلچسپی بہت بڑھ گئی ہے اور کھیل چینی عوام میں گہری جڑیں پکڑیں گے۔ اتوار کے روز بیجنگ سرمائی اولمپکس کے کامیاب اختتام کے موقع پر، آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شوانگ کو خط لکھا، جس میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کی نشریات کی غیر معمولی کامیابی پر ایک بار پھر مبارکباد دی گئی۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے دیکھنے کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اولمپک سرمائی کھیلوں میں چینی عوام کی دلچسپی بہت بڑھ گئی ہے اور کھیل چینی عوام میں گہری جڑیں پکڑیں گے۔

باخ نے خط میں کہا کہ میں آپ کو اولمپک گیمز میں آپ کی خدمات کے اعتراف میں کریوشیف ٹرافی پیش کرنے پر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔ آئی او سی اولمپک گیمز کے لیے طویل مدتی وابستگی اور مسلسل کوششوں کے لیے چائنا میڈیا گروپ کا بہت مشکور ہے۔ 2022 بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لیے سی ایم جی کی نشریاتی کوریج نے اولمپک جذبے کو فروغ دیا ہے۔
باخ نے کہا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اولمپک گیمز کے اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لیے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ مستقبل میں تعاون کی منتظر ہے۔ باخ نے ایک بار پھر چینی دوستوں کو ٹائِیگر کے سال کی نیک خواہشات پیش کیں اور مستقبل میں سی ایم جی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں