انگلینڈ

انگلینڈ کا دنیا میں سب سے پہلے کورونا پابندیاں مکمل ختم کرنیکا اعلان

لندن(عکس آن لائن)انگلینڈ نے دنیا میں سب سے پہلے کورونا پابندیاں مکمل ختم کرنیکا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ چندہفتوں میں ہی پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔دوسری جانب نیویارک میں عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم اسکول اور میڈیکل کیئر اداروں میں ماسک پہنناہوگا۔

اس کے علاوہ کئی دیگرریاستوں نے بھی اسی ماہ یا مارچ میں پابندیاں اٹھانیکااعلان کردیا جب کہ وائٹ ہائوس نے وبا کے خاتمے کی حکمت عملی پر عمل کاآغاز کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں