انگلینڈ

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر غور شروع کردیا

لاہور(عکس آ ن لائن) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر غور شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم کے متحدہ عرب امارات سے 5دن کے لیے پاکستان آنے کا امکانات روشن ہونے لگے، انگلینڈ کی ٹیم جنوری کے آخر میں یو اے ای میں موجود ہوگی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے پاکستان میں 3ٹی ٹوینٹی کھیلنے پر غور جاری ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز راشد لطیف، شعیب اختر سمیت دیگر نے انگلش کرکٹ بورڈ سے جوابی دورہ کرنے کے لیے آوازیں اٹھائی تھیں۔یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کورونا وائرس کے دوران انگلش سرزمین پر پہنچی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی توینٹی میچز کی سیریز کھیلی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں