انگلینڈ

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 23 جون سے شروع ہوگا

لندن(عکس آن لائن)انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 23 جون سے ہیڈنگلے ،لیڈز میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو کیویز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 جون تک لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ ،انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں کیوی ٹیم کو 5وکٹوں جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز جونی بیرسٹونے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سویپ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں شکست دینے کے بعد ان کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ جونی بیرسٹو نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور کیوی ٹیم کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشن کلین سویپ کے مقصد کے حصول کے لئے ان کی ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں