جکارتہ (عکس آن لائن) انڈونیشیا کے جزیرے سولوسی میں طوفانی بارشوں اورسیلاب کے باعث 16 افراد ہلاک اور
سینکڑوں بے گھر ہوگئے۔برطانوی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے ترجمان رادیتیہ جاتی نے
بتایا کہ جزیرہ سولوسی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 16افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ امدادی کارکن 23لاپتہ افراد کی تلاش
میں مصروف ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ علاقے سے 655 افراد کو محفوظ پناہ گاہوں پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ابھی بھی
متعدد گاؤں پانی اور کیچڑ میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔واضع رہے کہ انڈونیشیابارشوں کے موسم میں اکثر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ
کا شکار رہتا ہے اور رواں سال جنوری میں بھی سیلاب سے 66 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔