ندا یاسر

انڈسٹری میں کئی جوڑے شادی شدہ ہیں مگر بتاتے نہیں، ندا یاسر

کراچی (عکس آن لائن) پاکستانی معروف میزبان ندا یاسر نے شوبز انڈسٹری سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں ندا یاسر نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی اور متعدد دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ایسے بہت سارے جوڑے ہیں جو نکاح کرچکے ہیں یا شادی شدہ ہیں مگر وہ یہ راز بتاتے نہیں ہیں، مجھے بھی یہ بتانے سے منع کر دیتے ہیں۔ندا یاسر نے کہا کہ شادی شدہ جوڑے میرے شو میں آتے ہیں تو مجھے پہلے ہی ایسے سوال کر دینے سے منع کر دیتے ہیں جن سے ان کا راز فاش ہو۔ندا یاسر نے کہا کہ انہیں شوبز انڈسٹری کے ایسے ایسے راز معلوم ہیں جو کسی صحافی کے پاس بھی نہیں ہوں گے کیوں کہ ان کا سارا بچپن ہی اس انڈسٹری میں گزرا ہے۔ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں وائرل سینسیشن ٹک ٹاکر عائشہ کو مدعو کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ کو بلانے پر ان پر کافی تنقید ہوئی تھی۔

وہ پڑھے لکھے لوگوں کو بھی بلاتی ہیں مگر وہ شو کوئی نہیں دیکھتا، ان پر ریٹنگ بھی نہیں آتی جو وائرل لڑکیوں کو بلانے پر ریٹنگ آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایک شو میں 8، 8 باصلاحیت اور مختلف شعبوں میں کام کرنے والوں کو مدعو کیا ہے مگر ان شوز کو کوئی دیکھتا ہی نہیں ہے، ٹی وی وہی دکھاتا ہے جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر دن بدن وائرل ہوتی سیاسی شخصیت اختر لاوا سے متعلق کہا کہ اب لوگوں کی ڈیمانڈ ہے کہ اختر لاوا کو بلائیں، وہ اختر لاوا کو جانتی تک نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں