انٹونی بلنکن

انٹونی بلنکن کا دورہ اسرائیل،نیتن یاہو نے عارضی جنگ بندی کا امکان رد کردیا

تل ابیب(عکس آن لائن)امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے دورہ اسرائیل میں کوئی بڑی پیشرفت نہ ہوئی، اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں امریکی وزیرخارجہ کی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کی محصور آبادی میں امداد تقسیم کیلئے جنگ بندی پر گفتگو کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے انٹونی بلنکن سے ملاقات کے موقع پر حماس کی جانب سے 241شہریوں کی رہائی تک عارضی جنگ بندی کا امکان رد کر دیا۔بلنکن کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں غزہ میں جاری کارروائیوں کے دوران معصوم شہریوں کے تحفظ پر زور دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں