انٹر بینک

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں گرا وٹ کا رجحان رہا

کراچی (عکس آن لائن) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں گرا وٹ کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر25پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156روپے سے کم ہو کر155.75روپے اور قیمت فروخت156.10روپے سے کم ہو کر155.85روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں15پیسے کی کمی واقع ہوئی .

جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156روپے سے گھٹ کر155.70روپے اور قیمت فروخت156.25روپے سے گھٹ کر156.10روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 184.50روپے اور قیمت فروخت186روپے پر بدستور برقرا ررہی جبکہ 50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 215روپے سے کم ہو کر214.50روپے اور قیمت فروخت217روپے سے کم ہو کر216.50روپے پر آ گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں