کرنسی مارکیٹ

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحا ن رہا

کراچی (عکس آن لائن) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحا ن رہا جس کے باعث ڈالر158روپے کی سطح پر جا پہنچا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 15پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 157.40روپے سے بڑھ کر157.55روپے اور قیمت فروخت157.50روپے سے بڑھ کر157.65روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 157.50روپے سے بڑھ کر157.70روپے اور قیمت فروخت157.80روپے سے بڑھ کر158روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران یورو کی قیمت خرید186روپے اور قیمت فروخت188روپے پر بدستور مستحکم رہی جبکہ50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 217.50روپے سے کم ہو کر216.50روپے اور قیمت فروخت219روپے سے کم ہو کر218.50روپے پر آگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈارلر10پیسے ،یورو80پیسے اور برطانو ی پونڈ1روپے سستا ہو گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں