کرنسی

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا

کراچی (عکس آن لائن) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا جس کے باعث ڈالر کی قدر 160روپے سے گھٹ کر159روپے کی سطح پر آ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.05روپے کی کمی ریکاڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.10روپے سے کم ہو کر159.05روپے اور قیمت فروخت160.20روپے سے کم ہو کر159.15روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1.10روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 159.70روپے سے گھٹ کر158.70روپے اور قیمت فروخت160.10روپے سے گھٹ کر159روپے پر آ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یوروکی قدر میں2.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا.

جس سے یورو کی قیمت خرید 184.50روپے سے بڑھ کر187روپے اور قیمت فروخت186.50روپے سے بڑھ کر189روپے پر جا پہنچی اسی طرح 2.80روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید204.40روپے سے بڑھ کر207.30روپے اور قیمت فروخت206.50روپے سے بڑھ کر209.30روپے ہو گئی ۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی واقع ہوئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قدر30پیسے بڑھ گئی تاہم یورو کی قدر میں استحکام رہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں